سوات،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، عوام تشویش کا شکار

لوگوں نے پولیس حکام سے فوری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، عوام تشویش کا شکار، سیدو شریف شگئی میں دکانوں کے تالے توڑ دئے گئے جبکہ مینگورہ کے صرافہ بازار میں جیولری کی دکان کو لوٹ لیا گیا۔ گزشتہ دنوں سیدو شریف کے علاقے شگئی میں دو دکانوں کے تالے توڑے گئے تھے جبکہ دوسرے روز برکلے میں بھی کریانہ کی دکان سے چوری کی گئی تھی۔ مینگورہ شہر کے صرافہ بازار میں بھی جمعرات کے روز جیولری کی دکان سے دو سو تولے سونا لوٹ لیا گیا تھا۔ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد عوام تشویش کا شکار ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے پولیس حکام سے فوری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More