بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین شکست ملے گی،مختار رضا خان

مختلف سیاسی پارٹیوں سے درجنوں افراد نے مختار ضا خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارتی میں شمولیت اختیار کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل میئر بریکوٹ مختار رضا خا ن نے کہا ہے کہ عوام آنے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بری مسترد کرے گی کیونکہ ہوشربا مہنگائی و پسماندگی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے مختلف مقامات پر شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے درجنوں افراد نے مختار ضا خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارتی میں شمولیت اختیار کرلی، مختار رضا  خان نے کہا کہ 27مارچ کو عوام پی ٹی آئی کی تابوت میں آخری کیل ٹونک کر ان سے ہوشربا مہنگائی کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لے گی،انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشاروں پر چل کر عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ ملک کو بیرونی قرضوں تلے ڈبو دیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی چیز کا نرخ معلوم نہیں آج اگر چینی وآٹا اور گھی کا ایک نرخ ہے تو کل دوسرا ہو گاجس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نااہل حکمران ملک کے انتظامی معاملات چلانے کے لائق نہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران تیل مصنوعات کی قیمتوں میں تین جبکہ بجلی کے نرخوں میں متعدد بار اضافہ کیا گیاجس سے جاری مہنگائی نے طوفان کی شکل اختیار کرکے غریب عوام کو بری طرح متاثر کیا۔ ملک کی معاشی حالات روبروز ابتر ہو رہی ہے، ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کی شرح مزید بلند ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور ملک کی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More