زرعی آراضی مالکان کا موٹر وے فیز ٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا موجودہ منصوبہ زرعی زمینوں کو تباہ کریگا اوریہ زمین ہمارا ذریعہ معاش ہے

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) زرعی آراضی مالکان کا موٹر وے فیز ٹو کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما محمد زیب خان، سجاد علی بریکوٹ، فتح اللہ خان ننگولئی، فدا خان اوڈیگرام، وکیل احمد کانجو، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالکریم اوڈیگرام، ظاہر شاہ برہ بانڈئی، پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد ننگولئی،سجا د کانجو، الیاس کانجو، نجیب اللہ شیر پلم اور دیگر نے کہا کہ حکومت موٹروے فیز ٹو کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس لیکر دریائے سوات کے کنارے پر بنایا جائے، انہوں نے کہا موجودہ منصوبہ زرعی زمینوں کو تباہ کریگا اوریہ زمین ہمارا ذریعہ معاش ہے جس سے ہمارا معاشی قتل ہوگا، انہوں نے کہا ہم اپنے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے ایک ٹیم مقرر کریں اور ایریگیشن کے پرانے نقشے پر نظر ثانی کرے،زرعی زمین پروٹیکشن ایکٹ 2021 اور خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے یونانیمسلی منظور شدہ قرار داد پر عمل کیا جائے، سوات موٹروے فیر ٹو زرعی زمینوں اور باغات کے بجائے دریاء کے کنارے بنجر زمینوں پر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ سوات کے تھوڑی بہت محدود بچی کچی زرعی زمینوں کو تحفظ دیا جائے اور متاثرین موٹرے کو معاشی قتل سے بچایا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو ہم احتجاجی تحریک مزید وسیع کریں گے اور سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More