اپر سوات ٹوارزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بور ڈ،احمد خان چئیرمین منتخب

سیاحت کے فروغ اور سوات میں مزید سیاحتی سپاٹ متعارف کرانے کا عزم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) اپر سوات ٹوارزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بور ڈ کیلئے احمد خان اکثریت رائے سے چیئرمین منتخب، سیاحت کے فروغ اور سوات میں مزید سیاحتی سپاٹ متعارف کرانے کا عزم، سیاحت کی ترقی کیلئے جدجہد کرنے کا عندیہ، اس سلسلے میں گذشتہ روز اجلاس ہو ا جس کے دوران اکثریت رائے سے احمد خان کو چیئرمین اتھارٹی بورڈ منتخب کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی بورڈ آصف شہاب نے اجلاس کو بریفنگ دی، بعد ازاں نومنتخب چیئرمین احمد خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سوات میں سیاحت کی ترقی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے سب ملکر مشترکہ کوششیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ کالام اور مالم جبہ سمیت سوات میں موجود سیاحتی مقامات کی مزید ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے سمیت دیگر سیاحتی سپاٹ متعارف کئے جائیں گے، جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے یہاں کی معیشت بھی مضبوط ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت کو آگے بڑھانے اور سیاحوں کو سہولیاتی فراہمی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کریں گے، آخر میں انہوں نے اس عزم اعادہ کیا کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے اسے ہر حال میں بحال رکھیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More