سوات، جنگلات میں آگ لگانے کے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہ گذشتہ دوہفتوں میں آگ لگنے سے ہزاروں قیمتی درخت جل کر راکھ ہوچکے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سول سوسائٹی کا پریس کلب کے سامنے جنگلات میں آگ لگانے کے والوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے، مظاہرے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد علی، ڈاکٹر جواد، ظہور احمد اور دیگر نے کہاکہ سوات جنگلات کو باقاعدہ ایک سازش کی تحت جلا یا جارہا ہے اس کی روک تھام کی جائے،جس میں درختوں کے ساتھ درند چرند کو کافی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی وجہ سے اس اقدام میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جو قابل افسوس ہے، انہوں نے کہ گذشتہ دوہفتوں میں آگ لگنے سے ہزاروں قیمتی درخت جل کر راکھ ہوچکے ہیں جس سے یہاں کے عوام تشویش کی لہر پائی جارہی ہے، انہوں نے کہا موجودہ حکومت اورانتظامیہ اس حوالے اقدامات اٹھائے اور ان ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے تاکہ آئندہ کے لئے کوئی ایسا اقدام نہ کریں۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More