کالا م میں اراضی کی رجسٹری پر پابندی ظلم و زیادتی ہے، کالام پراپرٹی ایسوسی ایشن

سوات کی خوبصورتی دنیا میں مانی جاتی ہے لیکن معاشی لحاظ سے یہاں کی عوام زبوں حال ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کالا میں اراضی کی رجسٹری پر پابندی ظلم و زیادتی ہے اس قسم کے فیصلوں سے سرمایہ کاری منحرف ہو جائیں گے،جس سے معاشی بحران پیدا ہو گا،ان خیالات کا اظہار کالام پراپرٹی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی روئیدار، جنرل سیکٹری نصراللہ انصاری اور دیگر نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کو ایشیا کا سوئٹزر لینڈ کہا جاتا ہے ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں،سوات کی خوبصورتی دنیا میں مانی جاتی ہے لیکن معاشی لحاظ سے یہاں کی عوام زبوں حال ہے، پچھلے سال ضلع انتظامیہ نے کالام میں اراضی کی خرید و فروخت پر پابندی  لگائی ہے کہ کالامیں زمین کی رجسٹری نہیں ہوگی، تو انویسٹر خرید و خرید و فروخت کے لئے آتے ہیں جس سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں لیکن اس حکم نامے نہ صرف روزگار کا سلسلہ بند ہوگیا بلکہ چلتی پھرتی پراپر ٹی کا کاروبار بھی بند ہوگیا، کالام سمیت سوات کے عوام دہشت گردی،سیلاب، زلزلے اور دیگر آفات سے متاثر ہیں اور اب ایسے ظالمانہ احکامات سے مزید متاثر ہوں گے، لہٰذا کالام میں ارضی کی رجسٹری پر سے ا پابندی ہٹادی جائے، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت دنیا میں مہذب روزگار ہے لیکن یہاں پر اس کاروبار سے منسلک خاندانوں کا معاشی قتل عام ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ روزگار سے ترقی آتی ہے لیکن کچھ عوام دشمن عناصر ہم سے روز گار چھیننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں کہ روزگار چھیننے سے جرائم میں اضافہ ہو سکتا ہے، لوگ بے روزگار ہو ں گے تو وہ جرائم کی طرف راغب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سوات میں سیاحتی علاقوں کی ترقی کیلئے بہتر اقدامات کیے ہیں لیکن پتہ نہیں کلام کے ساتھ کیوں زیادتی پر اتر آئی ہے کہ چلتا پھرتا کاروبار بند کر کے معاشی طور پرکالام کے عوام کو کمزور کر رہے ہیں، انہوں نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل طے کر کے احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More