سپین خان کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اگر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج پر اتر آئیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر و سماجی شخصیت ظفر حیات سپین خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، دو دن کے اندر اگرلوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج پر اتر آئیں گے۔ مین بازار میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہےجس کے باعث عوام اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، امیر مقام نے بھی چھپ سادھ لی ہے جس کے باعث عوام کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو دو دن کی ڈیڈ لائن دیتا ہوں اگر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج پر اتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More