شانگلہ میں خواتین کے لئے منعقدہ بیڈمنٹن ایونٹ اختتام پزیر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایونٹ کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے مقابلے منعقد کرانے پر زور دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع شانگلہ میں پہلی مرتبہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کے لئے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں فی میل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں کل 12ٹیموں نے حصہ لیا اور کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید تھا۔ ضلع شانگلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شانگلہ تحسین اللہ سمیت سرکاری زنانہ آفسران نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ عزیزاللہ جان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔فائنل میچ میں جیتنے والی کھلاڑیوں میں انعامات کے ساتھ ساتھ سپورٹس کٹس، اسناد اور میڈیلز بھی تقسیم کے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایونٹ کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے مقابلے منعقد کرانے پر زور دیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More