سوسائٹی آف سر جنز سوات کے تشکیل کی منظوری دے دی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) گزشتہ روز جنرل سرجنز کمیونٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقے کے جراحی سے متعلقہ مریضوں کو آسانیاں فراہم کرنے اور جنرل سرجنز کی صلاحیت کار کو دور حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی،صوبائی اور ملکی سطح پر مختلف ورکشاپ سیمینار وغیرہ کے ذریعے مزید اجاگر کرنے کی تگ و دو کے لیے ایک مشترکہ فورم کا وجود ناگزیر ہے اس سلسلے میں سوسائٹی اف سر جنز سوات کے نام سے ایک مشترکہ فورم کے تشکیل کی منظوری دی گئی، جس میں سرجن ڈاکٹر اسماعیل پیٹرن ان چیف،سرجن ڈاکٹر محمد ندیم صدر، سرجن ڈاکٹر حیدر شاہ جنرل سیکرٹری جبکہ سرجن ڈاکٹر مصلح الدین فنانس سیکرٹری مقرر کیے گئے،  یاد رہے کہ پورے ملک کے مختلف شہروں میں اس قسم کی سوسائیٹیاں پہلی ہی سے مریضوں اور سر جنز کی آسانی کیلئے بطریق احسن اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More