منتخب بلدیاتی نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،مئیر شاہد علی

ان خیالات کااظہار انہوں نے دنگرام میں ویلج کونسل کے دفترکے افتتاح کے موقع پر کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات سٹی میئرشاہدعلی خان نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے خودکوعوامی خدمت کیلئے وقف کریں، بلدیاتی نمائندوں سے بھرپور تعاؤن کرکے عوامی مسائل حل کرنے میں اپناکرداراداکرینگے، منتخب بلدیاتی نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، انشاء اللہ بلدیاتی نمائندوں کوساتھ لیکرچلیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے دنگرام میں ویلج کونسل کے دفترکے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر ویلج چیئرمین شوکت علی خان وائس چیئرمین سلطان روم،کونسلر سردار علی، کسان کونسلر شفیع اللہ، یوتھ کونسلر سمیر خان کے علاوہ خواجہ آباد کے چیئرمین محمد رحمان سپین خان بھی موجود تھے، شاہدعلی خان نے واضح کیا کہ عوام نے ہم پر بھرپور اعتماد کیاہے، انہوں نے اپنے لئے نمائندے منتخب کرنے کی ذمہ داری پوری کردی ہے اب ہماری امتحان شروع ہوگئی ہے کہ ہم ان کے اعتماد پرپورااُترسکے، انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کی ذمہ داری پوری کردی ہے اب ہمارا امتحان شروع ہواہے کہ ہم ان کے اعتماد پرپورااُترسکے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے حقیقی معنوں میں عوامی نمائندے ہوتے ہیں جن کو نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل کے معلوم ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان بلدیاتی نمائندوں کو ساتھ لیکرچلیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی اعتماد پر پورااُترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اورعوام نے بھی ان منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کافی توقعات وابستہ کررکھے ہیں، عوامی اعتماد کو مدنظررکھتے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں یہ بہترطریقہ ہے کہ لوگوں کی اپنے مسائل کے حوالے سے اپنے نمائندوں تک رسائی ممکن ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوامی مسائل جوکہ نچلی سطح پر ہوتی ہے۔ کہ بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے بہترطریقے سے حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کیساتھ بھرپور تعاؤن کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More