اوڈیگرام سبزی منڈی صرف ایک مارکیٹ ہے، شیر عالم خان اب صدر نہیں رہے، مارکیٹ کمیٹی

مارکیٹ کمیٹی کے چئیر مین حمید خان، وائس چئیر مین نور حسن اور اختر حیات نے کہا کہ اڑھتیوں کی اکثریت ان کے پاس ہے جو کسی بھی صورت اس پرانی منڈی سے جانے کو تیار نہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سبزی منڈی کے اڑ ھتیوں نے کہا ہے کہ اوڈیگرام میں منڈی نہیں بس ایک مارکیٹ ہے جس میں چند افراد اکھٹے ہوئے ہیں اور اُن کا منڈی سے بھی کوئی تعلق نہیں ، ہماری اپنی مارکیٹ کمیٹی ہے جبکہ ایسوسی ایشن ختم ہو چکی ہے ۔ زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے سبزی منڈی کے مارکیٹ کمیٹی کے چئیر مین حمید خان، وائس چئیر مین نور حسن اور اختر حیات نے کہا کہ اڑھتیوں کی اکثریت ان کے پاس ہے جو کسی بھی صورت اس پرانی منڈی سے جانے کو تیار نہیں، ایسوسی ایشن ختم ہو چکی ہے اور شیر عالم خان اب صدر نہیں رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابقہ صدر نے تختہ بند میں سبزی منڈی کے لئے اُن سے چھ کروڑ روپے اکٹھا کئے ہیں جو ہم اُن سے واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوڈیگرام میں چند لوگ ہیں جو سرے سے منڈی سے تعلق ہی نہیں رکھتے۔ اگر کوئی وہاں جانا چاہے تو جا سکتا ہے لیکن ہم اِس منڈی کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منڈی کے سات راستے ہیں جبکہ وہاں اِن آوٹ کا مسلہ ہے، دوسری بات وہاں پر جی ٹی روڈ ہے جس کے باعث وہاں منڈی منتقل کرنا پورے سوات کو بند کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد اپنی ایسوسی ایشن کا بھی اعلان کریں گے جبکہ2027 تک منڈی یہاں پر ہی رہے گی،اس دوران ہم حکومت کے ساتھ منڈی کے لئے شہر کے اندر زمین دیکھیں گے اور بعد میں وہاں منتقلی کا فیصلہ کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More