گراسی گراونڈ کی نجکاری، جہانزیب کالج کے طلبہ کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اگر اسی گراؤنڈ پر پابندی لگائی گئی تو یہاں کے نوجوان کھیل کود کے بجائے غلط راستے اختیار کریں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) جہانزیب کالج کے طلبہ کا پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وقاص احمد، ہمایون، نعیم عاصم، وقاص الرحمن، سجاد اور دیگرنے کہاکہ گراسی گراؤنڈ کی نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، گراسی گراؤنڈ کو پی سی بی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ گراسی گراؤنڈ جہانزیب کالج کے نام پر بنایا گیا ہے اب حکومت گراسی گراؤنڈ کو پی سی بی کے حوالے کررہی ہے جو یہاں کے طلبہ اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اسی گراؤنڈ پر پابندی لگائی گئی تو یہاں کے نوجوان کھیل کود کے بجائے غلط راستے اختیار کریں گے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا فیصلہ واپس لیکر یہاں کے طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کو روک لیں بصورت دیگر ہم مزید احتجاج شروع کریں گے، اس موقع پر اے سی بابوزئی اصغر سرانی پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے اور انہوں نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے یقین دلایا جس پر مظاہرین پر امن منتشر ہوئے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More