سوات پریس کلب میں کیرئیر کونسلنگ کے حوالے ایک سیمینار کا انعقاد

سی ایس ایس کے آفیسر نعیم خان نے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز سوات پریس کلب میں کیرئیر کونسلنگ کے حوالے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں، اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ایس ایس کے آفیسر نعیم خان نے کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی، انہوں اس اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کا ہر فرد ہر دلعزیز ہے کسی میں کوئی کمی نہیں ہیں لیکن اندر چھپی صلاحیتوں کو باہر لانا ہے اور معاشرے میں اپنا نام روشن کرنا ہے، اس سے نہ ان کی پہچان ہو گی بلکہ پورے ملک وقوم کا نام روشن کریگا، انہوں نے کہا ہر فرد کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے رہنے والوں کو صحیح راستے پر لائیں اور چھوٹے بڑے کو زندگی میں اگے بڑھنے کی ترجیح دیں تاکہ ہمارے معاشرے کے ہر فرد میں یہ شعور اجاگر ہوجائے کہ ہر کوئی چاہیے تو وہ ایک بڑا آدمی بن سکتا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنے پیشے کے لحاظ سے معاشرے میں اصلاحی کاموں میں حصہ ڈالیں اور اپنے معاشرے کو ایک فعال اور پاک معاشرہ بنائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More