سوات میں ڈائمنڈ جوبلی کی مرکزی تقریب ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد

تقریب میں سرکاری اور سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں 75 ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) جوش وجذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ مرکزی تقریب سیدو شریف ودودیہ ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی تھے۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے اور یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں۔ تقریب میں سرکاری اور سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤاجداد نے بیش بہا قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی تاریخ پختون قوم کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور جب بھی ملک پر کٹھن وقت آیا تو اس کی حفاظت کے لئے پختون پیش پیش رہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جو بھی اس دھرتی کو نقصان پہنچائے گا تو وہ ہمیں اپنے سامنے پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک مملکت خداداد پر جتنی بھی مشکلات آئی ہیں اس ملک کی حفاظت کے لئے پوری قوم نے متحد ہو کر مقابلہ کیا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنی پیاری سرزمین سے محبت کے جذبہ کے تحت ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنج کا بھرپورمقابلہ کریں گے۔ چیئرمین ڈیڈک سوات نے کہا کہ ہمیں ذاتی، گروہی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھ کر وطن عزیز کی حفاظت کرنی ہو گی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More