سوات میں سکول داخلہ مہم کے تحت17ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا

پڑھے گا تو بڑھے گا خیبرپختونخوا’ سکول داخلہ مہم کے تحت سیدو شریف میں ضلع سوات کے تاریخی ودودیہ ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گی

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پڑھے گا تو بڑھے گا خیبرپختونخوا’ سکول داخلہ مہم کے تحت ضلع سوات کے سرکاری سکولوں میں ابتک 17000 سے زائد بچوں کا داخلہ کیا گیا ہے، مہم اگست کے اخر تک جاری رہے گی۔

‘پڑھے گا تو بڑھے گا خیبرپختونخوا’ سکول داخلہ مہم کے تحت سیدو شریف میں ضلع سوات کے تاریخی ودودیہ ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سہیل خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل ریاض علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق،  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن ریاض علی خان، مختلف سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 تقریب میں طالب علموں نے قرآت اور نعت شریف پیش کئے۔ ودودیہ سکول کے طلباء کے ایک گروپ نے ‘یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے’ ملی نغمہ پیش کیا۔ تعلیم کی اہمیت پر طالب علم نے تقریر کی اور شرکاء سے داد وصول کی۔ تقریب سے بطورِ مہمان خصوصی خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اقوامِ عالم میں قوموں کی برتری تعلیمی میدان میں ترقی کی وجہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی رو سے بنیادی تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ہر بچے کو سکول میں داخل کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں ضلعی محکمہ تعلیم اور سکولوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اپنا سپورٹ جاری رکھے تاکہ کوئی بھی بچہ بنیادی تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین انوسمنٹ تعلیم پر خرچ کرنا ہے اور اس لحاظ سے لڑکیوں کے تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض علی نے خطاب کرتے ہوئے ضلع سوات میں تعلیمی ماحول اور سکولوں کی کارکردگی پر بات کی اور کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے ضلع سوات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی مثالی رہی ہے اور مختلف پیرامیٹرز پر عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے صوبہ بھر میں پوزیشن لینے میں کامیاب رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول داخلہ مہم میں بھی ضلع سوات کی کارکردگی سب سے بہتر ہے اور امسال داخلہ مہم کے دوران ابتک 17000 سے زائد بچوں کا داخلہ کرایا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے داخلہ مہم میں بھی حصہ لیا جس کے تحت بچوں کا داخلہ کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے مختلف سکولوں کے پرنسپلز کو عمدہ کارکردگی پر چیک بھی تقسیم کئے۔اختتام پر مہمانوں کو شیلڈ پیش کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More