مینگورہ، نجی سکول میں پانچویں جماعت کے طالب علم پر سکول ٹیچر کا تشدد

ہفتہ کے روز چھٹی کے وقت اس کے بھانجے اور دوسرے طالب علم میں معمولی لڑائی ہوئی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ لطیف آباد کے نجی سکول میں پانچویں جماعت کے طالب علم پر استاد کی جانب سے شدید تشدد، بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پانچویں جماعت کے طالب علم فرحان ولد عالم خان سکنہ لطیف آباد جو جمیل پبلک سکول میں پڑھتے ہیں ، پر سکول سے چھٹی کے وقت ٹیچر ایاز الدین ولد فضل معبود نے تشدد کیا، بچے کے ماموں  عدنان باچا نے بتایا کہ ہفتہ کے روز چھٹی کے وقت اس کے بھانجے اور دوسرے طالب علم میں معمولی لڑائی ہوئی تھی جس پر مذکورہ ٹیچر نے آکر صرف میرے بھانجے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر لاتوں اورگھوسوں کی بارش کردی جسکی وجہ سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور اس کی گردن اور کھندوں پر شدید چھوٹیں آئیں، ہم بچے کو اسپتال لے گئے جہاں پر پولیس نے ہمارا بیان ریکارڈ کیا، انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ نے غلطی پر معافی بھی مانگی ہے لیکن ہم حکومت اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More