تاجر برادری نے بجلی بلوں سے ٹیکس کے خاتمے کے لئے دس دن کی ڈیڈ لائن دے دی

اجلاس میں فیول سرچارج غنڈہ ٹیکس پورے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری نے مسترد کردیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کا ایک ہنگامی اجلاس، دس دن کا ڈیڈ لائن، بجلی کے بلوں سے فیول سرچارج ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کا ایک ہنگامی اجلاس صدر عبدالرحیم کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں فیول سرچارج غنڈہ ٹیکس پورے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری نے مسترد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں فیول سرچارج برداشت نہیں کرینگے، ہمارے ڈویژن کا بجلی دریائے سوات پر تیار ہونے کے باوجود فیول سرچارج کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل ارسال کرنا انتہائی ظلم ہے، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کے عہدیداروں نے موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دس دن کے اندر اندر فیول سرچاج ختم نہ کیا گیا تو ڈویژن بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور شدید احتجاج کرنے کا اعلان کرینگے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More