سویٹ ہوم کے ڈائریکٹر زمرد خان نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا

انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں واقع سوات پریس کلب کا بھی کافی نقصان ہوا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سویٹ ہوم کے ڈائریکٹر زمرد خان نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا، سیلاب میں پریس کلب کا ہونے والے نقصان پر دلی رنجم و غم کا اظہار کیا، اس موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی اور انکی پوری ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ مینگورہ شہر میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کا ازالہ نہیں ہوسکتا لیکن کم ازکم ان کے لوگوں کے ساتھ کچھ نہ کچھ تعاون کرنا ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں واقع سوات پریس کلب کا بھی کافی نقصان ہوا ہے جبکہ پریس کلب تو عام لوگوں کی اواز بن کر اعوانوں تک پہنچنے کی کردار ادا کرتا ہے جو حالیہ سیلاب میں تباہ ہوچکا ہے، حکومت جلد ازجلدسوات پریس کلب کے بحالی کے لئے اقدامات کریں تاکہ پریس کے صحافی یہاں کے عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لئے احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے سطح پر پریس کلب اور مینگورہ شہر کے باسیوں کی اواز اٹھائیں گے اور ان کی امداد کے لئے اقدامات اٹھا ئیں گے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More