منگلور،ذبح شدہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل اس کا شوہر نکلا

ایس ایچ اُو تھانہ منگلور حیات خان اور انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) منگلور پولیس کے مطابق 9 ستمبر2022 کوحبیب الرحمان نامی شخص نے تھانہ منگلور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی مسماۃ (ت) جو کہ رحیم اللہ کی بیوی تھی کو کسی نے ذبح کرکے لاش کھیتوں میں پھینکی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطااللہ خان شمس ہمراہ ایس ایچ اُو تھانہ منگلور حیات خان و دیگر انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہسپتال بھجوایا۔ایس ایچ اُو تھانہ منگلور حیات خان اور اُن کے ٹیم نے ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطااللہ خان شمس کی نگرانی میں مقدمہ علت نمبر 345جرم 302درج کرکے اصل ملزمان اور حقائق معلوم کرنے کے لئے تفتیش کا آغاز کیا۔ تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے شک کی بنیاد پرمقتولہ کے شوہر رحیم اللہ و دیگر رشتہ داران کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کی۔ ڈی ایس پی سیدو شریف کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ منگلور حیات خان اور انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر رحیم اللہ اور مقتولہ کے بھائی اکرام اللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسماۃ(ت) کو ذبح کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری بھی برآمد کرلی۔

قتل کے جرم میں سہولت کاربننے پر مقتولہ لڑکی کے والد حبیب الرحمان، رشتہ دار پائندہ رحمان اور قاتل ملزم کے بھائی سیف اللہ کوگرفتار کرکے مقدمہ ہذا میں نام درج کرلیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More