سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات

علاقے کے لوگوں سے درخواست ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے گریز کریں

سوات (زما سوات  ڈاٹ کام )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں امن کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا واضح حکم دے دیا۔  کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کا سوات، بونیر اور مردان کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب۔انہوں نے کہا کہ ‏خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مالاکنڈ ڈویژن اور سوات کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ علاقے کے لوگوں سے درخواست ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے گریز کریں۔یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ جیسے فوج نے ان دہشت گردوں کو صلح کے عمل کی آڑ میں واپس آنے کی اجازت دے دی ہو،  ہم نہ صرف اس کی نفی کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں ریاست کی رٹ بحال کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے منفی خیالات عوام میں خوف اور عدم اعتماد پیدا کرتے ہیں۔  ہم انہیں آڑے ہاتھوں لیں گے، مقامی لوگ تعاون کریں۔  یہ 2022 ہے، 2009 نہیں۔ ہم دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی یہ  توقع کرتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق ایکشن لیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More