مینگورہ، بنجارن خواتین کا چور گروہ سرگرم، چوری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

جس گھر میں خواتین اکیلی ہوتی ہے وہاں پر بھی چھری کا استعمال کرکے گھریلوں خواتین کو ڈرا کر کارروائی کرتی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں بنجارن عورتوں کا چور گروہ سرگرم، مینگورہ کے علاقہ علی آباد ،حاجی بابا اور گنبد میرہ میں خواتین واردات کر چکے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خواتین خالی گھروں کے تالے توڑ کر اندر گھس جاتی ہے اور چوری کرتی ہے جبکہ جس گھر میں خواتین اکیلی ہوتی ہے وہاں پر بھی چھری کا استعمال کرکے گھریلوں خواتین کو ڈرا کر کارروائی کرتی ہے۔مذکورہ علاقوں میں ایک گھر کے تالے توڑنے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو چکی ہے جس میں خواتین ایک گھر کے باہر جمع ہوجاتی ہے اور پھر تالے توڑ کر اندر چلی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں نے پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ اس قسم کے خواتین پر کھڑی نظر رکھیں اور گھر کے اندر داخل نا ہونے دیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More