پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے لئے مشاورتی اجلاس

پشاور، سوات، بونیراور شانگلہ کے صحافیوں نے شرکت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) صوبائی سطح پر صحافیوں کے بنائے جانے والی تنظیم پختون خواہ یونین آف جرنلسٹس کا مشاورتی اجلاس سوات پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پشاور، سوات، بونیراور شانگلہ کے صحافیوں نے شرکت کی ۔ مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر پی ایم ایس افسران سے لیکر درجہ چہارم ملازمین تک کی تنظیم موجود ہے لیکن صوبے کے34اضلاع میں موجود صحافیوں کے لئے کوئی تنظیم موجود نہیں ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی سطح پر پختون خواہ یونین اف جرنلسٹس کا قیام وقت کا تقاضا اور اہم ضرورت ہے اور اس تنظیم کے ذریعے پشاور سمیت صوبے کے تمام صحافی ایک چھتری تلے اسکیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کی یونین کے لئے آئین بنایا جائے اور اس کو رجسٹرڈ کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More