مالم جبہ گرین ویلی تنازعہ تین سال بعد ختم،کیس واپس لے لیا گیا

مقامی عمائدین جرگہ اور سوات ٹورازم کمپنی کے مابین تحریری معاہدہ طے پاگیا۔ گرین ویلی میں سکول اور پارک بنانے کا اعلان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات ملم جبہ میں تین سال سے جاری گرین ویلی تنازعہ ختم۔ عدالت سے کیس واپس لے لیاگیا۔ مقامی عمائدین جرگہ اور سوات ٹورازم کمپنی کے مابین تحریری معاہدہ طے پاگیا۔ گرین ویلی میں سکول اور پارک بنانے کا اعلان۔ مقامی لوگوں کو گرین ویلی میں بھرتیوں سمیت آئندہ کے تنازعات حل  کرانے کے لئے کمیٹی قائم۔ گزشتہ روز سوات ملم جبہ میں مقامی عمائدین اور سوات ٹورازم کمپنی کے زیر اہتمام جرگہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے واصیف زادہ، صدام حسین، سیراج، محمد علی، طاہر خان، محمدرازق و دیگر نے کہا کہ گرین ویلی پر تین سالوں سے تنازعہ چلا آرہاتھا جس کی وجہ سے سیاحت تباہی کی طرف جارہی تھی۔ مقامی لوگوں اور سوات ٹورازم کمپنی نے ملکر ایک کمیٹی بنائی جس کی وجہ سے تنازعہ حل ہوگیا اور عدالت میں زیر سماعت کیس کو واپس لے لیا گیا۔ مقرین نے کہا کہ آئندہ کے لئے سیاحت کے فروغ کے لئے ملم جبہ کی عوام کمپنی کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی اور گرین ویلی کے لئے جو زمین دی ہے اس میں کسی قسم مداخت نہیں ہوگی۔ مزید کہا کہ کمپنی کے ساتھ ہمارا تحریری معاہدہ طے پاگیا ہے کمپنی معاہدے کی پاپند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گرین ویلی میں سکول کے ساتھ ساتھ ایک پارک بھی بنایا جائے گا اور مقامی لوگوں کو بھرتی اور آئندہ کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائیگی۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاح بلا خوف وخطر ملم جبہ کے برف پوش علاقے کا رخ کریں کیونکہ یہاں مکمل امن قائم ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More