آل پاکستان انٹر بورڈ بوائے ہاکی چیمپئین شپ کا باقاعدہ کاآغاز

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر کے تعاون سے سوات ہاکی گراونڈ مینگورہ میں پاکستان کی سطح پر آل پاکستان انٹر بورڈ بوائے ہاکی چیمپئین شپ کا باقاعدہ کاآغاز، سوات بورڈ کے چیئرمین نبی شاہ نے فیتہ کاٹ کر چیمپئین شپ کا افتتاح کردیا اور کھلاڑیوں سے حلف بھی لیا، ہاکی چیمپئین شپ میں بی آئی ایس ای سوات، بی آئی ایس ای بینظیر آباد، بی آئی ایس ای ملاکنڈ، بی آئی ایس ای مردان،بی آئی ایس ای پشاور، بی آئی ایس ای  ڈی آئی خان، بی آئی ایس ای بنو،ایف بی آئی ایس ای اسلام آباد، بی آئی ایس ای لاہور، بی آئی ایس ای گجرانوالہ، پی بی ٹی سی لاہور، بی آئی ایس ای ملتان، بی آئی ایس ای لاڑکانہ،بی آئی ایس ای سکر، بی آئی ای کراچی، ایس بی ٹی ای کراچی اور بی آئی ایس ای کوئٹہ نے حصہ لیا ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نبی شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت سپورٹس کو زیادہ ترجیح دے رہی ہے اس حوالے سے جگہ جگہ گراونڈز آباد کئے گئے جہاں نوجوانوں کو کھیل کے مواقعے مل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات ہاکی گراؤنڈ سوات کے نوجوانوں کیلئے ایک تحفہ ہے جو آج پاکستان بھر کے کھلاڑیوں سے بھر ا پڑا ہے اور یہاں کے کھلاڑیوں کو بھی مواقعے فراہم کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،اسلئے ہارنے والے ٹیم کوشش کریں کہ اگلے میچ میں نمایاں کامیابی حاصل کریں کیونکہ جہاں پر گراؤنڈ آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، صحت مند سرگرمیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے لہٰذا نوجوان زیاہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیکر صحت مند زندگی گزاریں، انہوں نے کہا کہ ہر ایک کھلاڑی کو چاہیئے کہ وہ خوش اخلاقی سے کھیلیں اور ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھے اور غیر قانونی روئیے سے اجنتاب کریں، اس موقع پرریجنل  سپورٹس افیسر کاشف فرہان، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسرعبید اللہ، سپورٹس انتظامیہ، اساتذہ اور سوات تعلیمی بورڈ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More