سوات پریس کلب کابینہ کی مدت مکمل، اختیارات الیکشن کمیٹی کے حوالے

اس موقع پر 2022 کے کابینہ کے ارکان کو خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی دئیے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پریس کلب کی کابینہ کی مدت پوری، اختیارات چیئرمین الیکشن کمیٹی کے سپرد،اس سلسلے میں جنرل کونسل کا اجلاس بلایا گیا جس میں پریس کلب، یونین اور ایگزیکٹیو کونسل کے تین کابیناوں سمیت ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سوات پریس کلب سعیدالرحمان، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، صدر یونین آف جرنلسٹس محبوب علی، ایگزیکٹیو کونسل کے حضرت بلال ماماجی نے سال بھر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر ممبران کلب نے اطمینان کا اظہار کیا الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماماجی نے کہا کہ سال 2022 اتفاق و اتحاد سے گزرا، ساتھیوں کی کوششوں سے کارکن صحافیوں کو درپیش مسائل کافی حد تک حل ہوچکے ہیں مدتیں پوری ہوتی ہیں اور نئے ساتھی خدمت کیلئے آتے ہیں جس کا اپنا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور اسی کی روشنی سے آگے بڑھینگے اس موقع پر 2022 کے کابینہ کے ارکان کو خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی دئیے گئے جس میں گورنر باڈی کے ارکان حضرت بلال ماماجی، غفور خان عادل، فضل رحیم خان، شیرین زادہ، خورشید عمران پریس کلب کابینہ کے ارکان سعیدالرحمان، حضرت علی باچا، نیاز احمد خان،شوکت علی، شیراز خان، ناصر عالم سوات یونین آف جرنلسٹس کے محبوب علی، فضل خالق خان، سلیم اطہر، عصمت علی اخون اور افتخار علی کو شیلڈ دئیے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More