نجی اسپتال کے چوکیدار کا قتل، پولیس نے سراغ لگا لیا

ٹرک میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 9کلوگرام چرس برآمد کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے نجی ہسپتال کے چوکیدار کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے موبائل فونز کی آئی ایم یز تبدیل کرنے والے گروہ کو کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ گڑ کے ٹرک میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 9کلوگرام چرس برآمد کرلی، اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن خان اور دیگر پولیس آفسران کے ہمراہ سوات پریس کلب میں کرتے ہوئے کہا کہ 31دسمبر 2022کو مدعی عبد الجلیل نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرے والد مسمی عبدالخالق کو کسی نامعلوم ملزم /ملزمان نے بے دردی سے قتل کیا ہیں،اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس افیسر جناب سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مجھے وقوعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرنے کا ٹاسک سونپا گیا،جس پرمیں نے ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن، ایڈیشنل ایس پی سوات رحیم حسین اور ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف عطائاللہ خان بمعہ دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک سپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی،جس کی نگرانی میں خود کررہا تھا،انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی خطوط اور تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم عمران ولد اقبال کو ٹریس کر کے حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا جس کی نشاندہی پرالہ قتل اہنی راڈ(سیخ نما لوہا) بھی برامد کر لیا گیا،انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش ملزم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ قتل تنازعہ زن پر کیاہے اور وقوعہ کے رات منصوبہ بنا کر اہنی راڈ ساتھ لیکر روشن دان کے ذریعے کمرے میں داخل ہوگئے وہاں مقتول چوکیدار کو سویا ہو ا پاکر غیر ت کے نام پر پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح تھانہ مینگورہ کے حدود میں میں ذیشان خان سے ملزمان نامعلوم نے ایک عدد موبائل از قسم Infinix،IMEI نمبرا ت355738481877013/355738481877005 چھین کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے  میں راہ چلتے عورت مسماۃ (ع)فائرنگ کے زد میں آکر جاں بحق ہوئی تھی اور ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  موبائل متذکرہ کا IMEI نمبرات بذریعہ ائی ٹی ایکسپرٹ سرچ کر کے معلوم ہوا کہ متذکرہ IMEIsنمبرات مختلف مقامات یعنی پیوچار،نمل،شنگرے علاقے منگلور،مٹہ،کالاکوٹ  سائٹ اورضلع لوئر دیر اسبنڑ میں زیر استعمال پائے گئے۔ تفتیشی افسر انسپکٹر مشرف خان متذکرہ جملہ موبائل برآمد کر کے قبضہ پولیس کر لیاجس کو بغرض تجزیہ PFSLلاہور بجھوائے گئے۔انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ شیر افضل خان لاہور،راولپنڈی اور کراچی کے مختلف موبائل مارکیٹوں سے چوری شدہ اور پی ٹی اے بلاک موبائلیں خرید کر اپنے ساتھی  ملزم ثنائاللہ کے پاس لے جاتے تھے جو سافٹ ویئرانجینئراپنے دکان واقعے چور بازار گرین چوک میں IMEI نمبرات تبدیل کرتے ہیں اور شیر افضل خان جس کا اقبال پلازہ گرین چوک میں موبائل کا دوکان ہے مختلف گاہکوں پر فروخت کرتے ہیں۔انوسٹی گیشن افسر نے حسب رائے پرازیکیوشن بر خلاف ملزمان بالا مقدمہ درج رجسٹر کی اور ملزمان بالا کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے جن کہ نشاندہی پر الات تبدیل کرنے IMEIsنمبرات 02 عدد لیپ ٹاپ ایک عدد کمپیوٹر سیٹ،20 عدد سافٹ وئیر کیبلز اور 20 عدد سادہ کیبلز اور USB راوٹر برامد کئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے،انہوں نے کہا کہ بوقت 04:30 بجے مقدمہ اطلاع کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ مینگورہ ہمراہ نفری پولیس بمقام تاج چوک ناکہ بندی کر کے اسی دوران ٹرک نمبری AE-7188  رکوایا۔ڈرائیور نے اپنا نام محمد عارف ولد حنیف الرحمان ساکن گورتئی منگلور ہمراہ شخص نے اپنا نام فیض الرحمان ولد زرین ساکن فیض اباد سیدو شریف بتلا کر ہر دونوں کو گاڑی سے اتار کر گاڑی ڈرائیور سیٹ تلاشی عمل میں لائی جا کر دوران تلاشی گاڑی کے سیٹ سے چرس بوری بند برآمد ہوکر کھولنے اور تولنے پر وزن09 کلو برآمد ہوئے۔ایس ایچ اونے ٹرک اور چرس موقع پر بروئے فرد قبضہ پولیس کر کے ملزمان بالا کو گرفتار کئے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے، اس موقع پر پریس کانفرنس کے بعد مقتول کے بیٹے مسمی عبدالبالی نے سوا ت پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے تمام افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اسطرح ڈاکٹر شہزاد نور (ارٹھوپیڈک سرجن) نے سوات پولیس کی بروقت کاروائی اور اصل ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈا پور اور تفتیشی ٹیم کو شاباشی دی اور شکریہ ادا کیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More