جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، مظاہرین

مظاہرین نعروں کی گونج میں نشاط چوک سے جلوس کی شکل میں راوانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے خوب نعرہ بازی کی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نعروں کی گونج میں نشاط چوک سے جلوس کی شکل میں راوانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمیدالحق، نائب امیر اختر علی خانجی، مینگورہ شہر کے امیر مجاہد فاروق ایڈووکیٹ، ضلع سوات یوتھ صدر حافظ محمد یحییٰ اور دیگر نے کہا کہ سندھ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی گندی سیاست کی نظر ہوچکی ہے،ہم کسی بھی صورت جماعت اسلامی کی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں جو دھاندلی کی گئی ہے وہ سیاسی دہشت گردی ہے،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،،پیپلز پارٹی کی چودی شدہ مینڈیٹ کو کبھی قبول نہیں کریں کے،الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی مینڈیٹ کو منظور کریں اگر جماعت اکے مینڈیٹ منظوراور تسلیم نہیں کیا گیا تو پورے کوملک کو بلاک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ انئجیئر نعیم الرحمن نے  نے سالوں سے محنت کی ہے کراچی کے مسائل ہرسطح پر اجاگر کئے ہیں، اپنی مسلسل جد و جہد ی وجہ سے انہوں کراچی کی عوام میں جگہ بنائی ہے، جس کی وجہ سے عوام نے انکو ووٹ دیکر منتخب کیا ہے،انہون نے کہا کہ صرف اور صرف جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہیں لیکن حالیہ بلدیاتی الیکشن میں چند سماج دشمن عناصر نے بڑی سطح پر دھاندلی کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنایا ہے جو کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ کھلا سیاسی دہشتگردی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے اہلکاراور دیگر ذمہ داران شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن کو آزاد اور خومختار بنایا جائیں، اور کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے ووٹوں کا دوبارہ گنتی کریں اور اصل ریزلٹ عوام کے سامنے لائیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم جماعت اسلامی کے کارکنان پاکستان کے شہر شہر میں احتجاجی دھرنے دیں گے اور اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اپنا حق حاصل نہ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More