پہلے احتساب۔۔ پھر انتخاب، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے احتساب کیا جائے اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے اس کے بعد الیکشن کا انعقاد کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوشل میڈیا پر ایم پی ایز و ایم این ایز کا احتساب شروع ہوگیا، پہلے احتساب ۔۔ پھر انتخاب سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ لوگ اپنے اکاؤنٹس اور نیوز پیجز سے  سابقہ حکومتی نمائندوں کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سابقہ حکومتی نمائندگان کے اثاثوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ حکومتی ادارے اِن اثاثوں کی جانچ پڑتال کریں اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے احتساب کیا جائے اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے اس کے بعد الیکشن کا انعقاد کریں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More