پشاوردھماکہ میں شہید کانسٹیبل نظیم خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے  سلامی پیش کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پشاور پولیس لائن دھماکہ میں شہید سوات کے کانسٹیبل نظیم خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ  آبائی علاقہ شیر اطرف سیدو شریف میں ادا کر دی گئی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے  سلامی پیش کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور ہمراہ ایس پی ایلیٹ ساجد خان، ایس پی سپیشل برانچ پیرزر بادشاہ, ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس ڈی ایس پی ایلیٹ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کی بلند درجات کیلئے دعاکی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء نے امن وامان کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ کے سنہری پنوں میں لکھا جائے گا۔ ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More