سیدو شریف،کوہستان گٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

کوہستان گٹ میں دو فریقین کے مابین راستے کے تناعے پر جھگڑا ہوا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سیدو شریف کے علاقہ کوہستان گٹ میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہے ۔ پولیس کے مطابق علاقہ کوہستان گٹ میں دو فریقین کے مابین راستے کے تناعے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں کے مابین فائرنگ ہوئی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے کمال خان ولد امان اللہ،ثناء اللہ ولد حمزہ جبکہ مسماۃ (س) زوجہ سلیم اللہ جاں بحق جبکہ ساحل خان ولد رحیم اللہ، شاہد اللہ ولد حبیب اللہ اور رحیم اللہ ولد حمزہ ساکنان اسلامپور زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فریق دوم سے دو افراد بھی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ہیں ۔ زخمیوں اور لاشوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More