مراد سعید کی کال پر سوات سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے

سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کی کال پر مینگورہ،بٹ خیلہ، چکدرہ،بونیر،کرک،خار اور مومند میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کبل میں  دھماکہ کے خلاف سوات سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔

سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کی کال پر مینگورہ،بٹ خیلہ، چکدرہ،بونیر،کرک،خار اور مومند میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ تمام مظاہروں سے مراد سعید نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔

مینگورہ کے نشاط چوک میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی جانب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک بار پھر دہشت گردی کو ہوا دی جا رہی ہے اور سوات کو دوبارہ اس کا مرکز بنایا جا رہا ہے ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ میں کئی مہینوں سے یہ کہہ رہا ہوں کہ شدت پسند عناصر کو دوبارہ منظم کیا جارہا ہے جس کے باعث اب مجھے دھمکیاں دی جارہی ہے ۔

” مجھے میسجز کے ذریعے دھمکیاں دی گئی کہ اس بارتو بچ گئے ہو لیکن اگلی باری تمہاری ہے “

مراد سعید کے مطابق سوات کے عوام امن کے قیام کے لئے متفق ہے جبکہ آض صوبہ بھر کے عوام نے کبل دھماکہ کے خلاف مظاہرے کئے جس سے یہ بات واضح ہے کہ ہم کسی بھی صورت بدمنی برداشت نہیں کر سکتے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سٹی مئیر شاہد علی خان نے کہا کہ اب یہاں کا بچہ بچہ جاں گیا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے ۔ ہم نے امن کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہے اور اس امن کو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

” یہ 2008 نہیں ہے یہ 2023 ہے، ہم مزید کسی کھیل کا حصہ بننے کو تیار نہیں”

سابقہ ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ کبل دھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہئے۔

” ہم مزید بدامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے ، اس امن کو قائم کرنے کے لئے پولیس، فوج اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہے”

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کبل دھماکہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔پولیس کے موقف پر سوالات پید اہوتے ہیں۔ امن مارچ کے اعلان پر سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف ایف ائی ار قابل مزمت ہے.مقررین نے کہا کہ پختون خطے میں امن بحال کیا جائے ۔

احتجاجی مظاہروں نے کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان شریک ہوئے اور دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More