عمران خان کی کال پر نشاط چوک میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مقررین نے کہا کہ جو لوگ سوات کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ ہم سب کے دشمن ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے نشاط چوک میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم پی اے فضل حکیم، عزیز اللہ گران،ڈاکٹر امجد، فضل مولا، مئیر شاہد علی، ایم پی اے میاں شرافت علی، چئیر مین سعید خان سمیت سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، بدترین مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں، عمران خان کی کال پر حکومت کے خلاف نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بار حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ جیتیں گے اور غلامی سے نجات حاصل کریں گے ۔ انہوں نے سوات میں امن و امان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریجیم چینج آپریشن کی ایک کھڑی ہے ، سوات میں ایک سازش کے طور پر حالات خراب کئے جا رہے ہیں، ہماری حکومت میں مکمل امن و امان قائم تھا لیکن پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہیں نامعلوم افراد ظہور پذیر ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ہم کہیں نہیں بھاگے، ہم اپنے عوام کے ساتھ ہے اور سوات کے امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سوات کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ ہم سب کے دشمن ہے ۔ عوام گھبرائے نہیں ہمیں اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے وہ ہماری حفاظت کریں گی اور جلد ہی سوات سے یہ افراتفری ختم کردی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More