مجھے کسی بھی نوکری سے نہیں نکالا گیا، نا ہی میں تنخواہ کے عوض نوکری کررہی تھی، نیلم چٹان

نیلم چٹان پچھلے دس سال سے بچوں کے حقوق کے لئے بھی کام کررہی ہے خاص کر اسلحہ نما کھلونوں کے خلاف مختلف مواقع پر آواز اٹھاتی رہی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سماجی کارکن نیلم چٹان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کو کسی بھی نوکری سے نہیں نکالا گیا اور نا ہی وہ تنخواہ کے عوض کہی نوکری کررہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھی۔نشاط چوک میں خطاب کے بعد سکول انتظامیہ نے حفظ ما تقدم کے طور پر ان سے درخواست کی کہ آپ کی تقریر کے بعد تعلیمی ادارہ متنا زعہ ہو سکتا ہے اور والدین بار بار اصرار کررہے ہیں کہ کل کو ہمارے بچے کسی کا نشانہ بن سکتے ہیں جس وجہ سے سکول انتظامیہ نے ان سے درخواست کی کہ وہ مزید سکول میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھ سکتی۔ نیلم چٹان نے کہا کہ وکالت ان کا پیشہ ہے جس کے لئے وہ مزید پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، سکول میں خدمات سرانجام دینا بھی ان کی تعلیمی سلسلے سے منسلک ایک کھڑی تھی۔ نیلم چٹان پچھلے دس سال سے بچوں کے حقوق کے لئے بھی کام کررہی ہے خاص کر اسلحہ نما کھلونوں کے خلاف مختلف مواقع پر آواز اٹھاتی رہی جس کے لئے وہ سکول کے بچوں کو ان سرگرمیوں میں شامل کررہی تھی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More