مٹہ امن مظاہرہ میں ایک ہی نعرہ، “دہشت گردی نا منظور”

مظاہرے سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائی جنگ کے لیے ایک مرتبہ پھر پشتونوں کو ایندھن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل اور نشاط چوک مینگورہ کے بعد  تحصیل مٹہ میں امن بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے میں ایک ہی نعرہ ،دھشتگردی نا منظور،ہم امن چاہتےہیں۔ سوات تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکہ کے خلاف مینگورہ اور کبل کے بعد سول سوسائٹی نے مٹہ چوک میں بد امنی کے خلاف اور امن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سول سوسایٹی، مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر براداری، وکلاء اور سوات قومی جرگہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں بہت قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی ہے مگر بد قسمتی سے   پرائی جنگ کے لیے ایک مرتبہ پھر پشتونوں کو ایندھن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شرکاء نے مزید کہا کہ ہم سوات میں مزید دہشت گردی کے متحمل نہیں ہوسکتے اور اب سوات کی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کبل دھماکہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More