سیلاب کے نو ماہ گزرنے کے بعد بھی پلوں کی تعمیر ممکن نہ ہوسکی

متاثرہ علاقوں کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رابطہ پلوں پر بحالی کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) بحرین سیلاب کے 9 ماہ گزر گئے، حکومت کی طرف سے پلوں کی بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا آریانئی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پل بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔ سیلاب کے 9 ماہ گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے  متاثرہ علاقوں میں بحالی  کا کام تا حال شروع ہوسکا ہے، بحرین سے لیکر کالام تک درجنوں رابطہ پل سیلاب کی نذر ہوگئے تھے، آر پار آمد ورفت کے لیے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحٹ کچھ عارضی انتظامات کیے تھے اب دریا کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی بہہ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایک بار پھر عوام مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ،متاثرہ علاقوں کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رابطہ پلوں پر بحالی کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More