سکول وین پر فائرنگ ریپیڈ نہیں تھی، ایک ایک کرکے گولیاں چلائی گئی، سابق ڈی ایس پی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سنگوٹہ پبلک سکول کی وین پر فائرنگ کا واقعہ، علاقہ عوام سراپا احتجاج، سابق ڈی ایس پی نوید خان کے مطابق فائرنگ ریپیڈ نہیں تھی بلکہ ایک ایک کرکے گولیاں چلائی گئی ہے۔ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں سکول کی وین پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جہاں ایک بچی جاں بحق اور سات زخمی ہوئی ہیں وہی دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکار سے غلطی ہوئی تھی اور یا اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔ واقعے کے بعد علاقہ عوام کی جانب سے احتجاج بھی کیا، سابق ڈی ایس اپی نوید خان نے اس موقع پر کہا کہ فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ ریپیڈ فائر نہیں کیا گیا بلکہ ایک ایک کرکے گولیاں چلائی گئی ہیں۔ علاقہ عوام کا کہنا تھا کہ سوات میں آئے روز حادثات اور واقعات ہو رہے ہیں، اگر پولیس اہلکار ذہنی مریض تھا تو اس کو بھرتی کیوں کیا گیا؟ کیوں ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا؟ کیوں ان کا خون بہایا گیا؟ مظاہرین نے کہا کہ وقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More