سنگوٹہ سکول فائرنگ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے،عورت فاؤنڈیشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سنگوٹہ پبلک سکول میں سیکورٹی اہلکار کی طرف سے بچوں پر فائرنگ انتہائی تشویشناک عمل ہے اور عورت فاؤنڈیشن اور عورتوں اور بچیوں پر تشدد کے خاتمے کا اتحاد EVAW/G Alliance مطالبہ کرتا ھے کہ اس سنگین واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ۔یہ مطالبہ ایوا سوات الائنس کے ماہانہ اجلاس میں کیا گیا جس میں اتحاد کے ارکان کے علاؤہ عورت فاونڈیشن کی صوبائی قیادت شبینہ ایاز اور  صائمہ منیر نے بھی شرکت کیایوا جی الائنس جوکہ مختلف سماجی تنظیموں کا مشترکہ پیلٹ فارم ہے جو سوات میں عورتوں اور بچیوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف کام کرتا ھے۔ اجلاس میں ۔سنگوٹہ پبلک سکول میں سیکورٹی اہلکار کی ہاتھوں فائرنگ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا واقعےمیں سیکورٹی اہلکار کے ہاتھوں فائرنگ اور ایک بچی جاں بحق اور پانچ بچیاں زخمی ہوئیں۔ اجلاس میں اس واقعے کے خلاف ہونے والی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایوا اتحاد نے صوبائی حکومت سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔الائنس نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ ملزم پر انسداد دہشت گردی کے عدالت میں مقدمہ درج کرنا چاہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں سنگوٹہ پبلک سکول کی سیکورٹی کو یقینی بنانے  بچوں اور والدین کی اعتماد کو بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔  اجلاس میں شرکاء نے  علاقے میں خواتین کو درپیشن مسائل اور خصوصاً خواتین کی بڑھتی ہوئی خودکشی کے واقعات پر  تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خواتین کے مسائیل کے لئے مختلف فورم پر اواز اٹھانے خصوصاً ڈی ار سی میں خواتین کو شامل کرنے پر بھی بحث ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تشدد اور خودکشی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اتحاد انتظامیہ کے تعاون سے مقامی لوگوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ خواتین کے حقوق بارے آگہی اور معلومات فراہم کرنے کے لئے ضلع میں دور دراز علاقوں میں سیشن کرےگا۔ اجلاس میں شبینہ ایاز، صائمہ منہر،  ثمرین حکیم ، حمیرا شوکت، رینا بیگم، ڈاکٹر یاسمین گل، محی الدین خان، شکیل احمدخان، شمشیرعلی اور دیگر نے شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More