بنجوٹ، غار میں پانچ کے قریب مسلح افراد موجود ہیں، پولیس ذرائع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ بنجوٹ کے گاؤں دوشئی میں پولیس ،سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے، دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے ، زخمی اہلکار کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچ کے قریب نامعلوم مسلح افراد ایک غار میں چھپے ہوئے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More