مینگورہ میں دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر خان اور محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری پبلک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمُحمد فراز خان نے ناقص دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائی کی۔جدید ترین موبائل لیبارٹری سے لیس ٹیم نے مینگورہ بازار میں مختلف دکانوں میں دودھ کا بغور معائنہ کیا۔ ان کا مقصد ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنا اور ان کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔اس کے علاوہ گوشت و پولٹری شاپس کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔دودھ میں ملاوٹ میں ملوث متعدد دودھ فروشوں کا سراغ لگایا۔مجرموں پر جرمانے عائد کیے گئے، اور ضبط شدہ ملاوٹ شدہ دودھ کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More