غیر ملکی وفد کا دورہ سوات،تاریخی مقامات کی سیر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا ٹورازم ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر مملکت کی حیثیت سے سوات میں گندھارا دور میں بنائے گئے مقدس مقامات کے دو روزہ دورے کے سلسلے میں بازیرہ کے آثار قدیمہ، شیگردار سٹوپہ، غالیگے بدھا کا دورہ کیا۔ رمیش کمار نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آثار قدیمہ کے مقامات اور دیگر سیاحتی مقامات کی وجہ سے سوات پاکستان کا سوٹزر لینڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامات دیکھانے کیلئے کئی ممالک کے سفرا بھی ہم ساتھ لائے ہیں تاکہ بین الاقوامی طور پر پاکستان میں مذہبی ٹور ازم کے مقامات کو فروغ دیا جا سکے۔رمیش کمار نے کہا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ایک عالمی ٹور ازم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اب میرا ارادہ ہے کہ ان عالمی شراکاء کو بھی سوات کے ان بدست سیاحتی مقامات کی سیر کرائی جا سکے۔ کیو نکہ یہاں کے مقامات واقعی میں دکھنے کے قابل ہیں۔اس وفد کے ہمرا آئے ہوئے سفرا میں سے جرمن ایمبیسی میں مواصلات اور ثقافت کے شعبے کی سربراہ  ڈوروٹہ بر یزیکی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا سوات کا دوسرا دورہ ہے۔ سوات حقیقت میں بہت خوبصورت جگہ ہے۔ نیپال کے سفیر ٹپاس ادیکاری نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں آثار قدیمہ کے مقامات بہت دلکش ہیں اور یہ مقامات دیکھ کر  مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار کے ہمرا جرمنی، نیپال  کے سفرا، گندھارا ورثے کے ماہرین  اور مقامی میڈیا کے نمائندے بھی ہمرا تھے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More