ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، دو کروڑ بیس لاکھ برآمد، ملزم گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی سوات پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی ,حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار,ملزم کی گرفتاری سوات پولیس کے ساتھ بہترین رابطہ کاری کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خریداری کے لئے حوالہ ہنڈی کرتا تھا۔ ملزم عزیز الرحمان کو سوات سے گرفتار کیا گیا,چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 20 لاکھ  روپے برآمد کر لئے گئے,ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے,ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گی۔ملزم کے موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا,ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More