سوات میں پہلی مرتبہ ڈی آر سی میں خواتین او خواجہ سرا شامل

سوات(  زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا ہے سوات میں پہلی مرتبہ ڈی ارسی میں خواتین، خواجہ سرا، اور اقلیتی ارکان شامل کیا گیا، عوام کے مسائل کو حل کرنے میں نئے ڈی آر سی ممبران بہتر کردار ادا کرینگے، ان خیالات اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی پی او افس سیدو شریف میں ڈی آر سی میں شامل نئے خواتین ممبران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوات بار ایسویسی ایشن کے صدر سعیدخان، خواتین کے حقوق کے لئے  کام کرنے والی سمرین حکیم، سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان، سوات پریس کے سینئرصحافی ڈاکٹر محبوب علی، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ارشاد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ  ڈی آر سی ضلع بھر میں سترہ سے زائد تھانوں میں جرگہ کے طور پر کام کررہی ہے جس میں علاقے کے عمائدین، سماجی رہنما، وکلاء لوگوں کے درمیان تنازاعات کو باہم رضامندی سے حل کرتے ہیں جس پر کسی بھی فریق کا کوئی اضافی خرچ نہیں ہوتا۔ اب ان جرگے میں مزید خواتین جن میں فرزانہ احد ایڈوکیٹ، ثریاعلی ایڈوکیٹ، منہاز یوسفزئی، فرزانہ، حمیرا ارشد ایڈوکیٹ، شگفتہ خان، خان علی اور دیگر شامل ہے مختلف تھانوں میں دیگر ڈی آر سی ممبران کے ساتھ تنازعات کے حل بغیر کسی معاوضے کی اپنے خدمات سرانجام دینگے، اس موقع پر کہا گیا کہ ڈی آرسی پختون روایات کا جرگہ نظام ہے جس سے استفادہ لیا گیا ہے جوکہ مقامی لوگوں کے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرتے ہیں اب تک ڈی آر سی نے ہزاروں ایسے کیس حل کئے جس سے معاشرے میں امن و امان کو خطرہ تھا مزید خواتین ارکان کو شامل ہونے سے خواتین کے مسائل اور ان کو درپیش مقدمات، خواجہ سراوں اور اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں مزید اسانی پیدا ہوگی، تقریب کے آخر میں تمام نئے ڈی آر سی ممبران کو مبارکباد اور سرکاری اجازت نامہ دیا گیااور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے نئے شامل ہونے والے ڈی آرسی خواتین ممبران سے باقدہ حلف لیا۔ 

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More