کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مالم جبہ انٹری فیس ختم کرنے کے احکامات جاری کردئے

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سیاحتی مقام ملم جبہ میں سیاحوں سے زیادہ فیس لینے کا معاملہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا، انٹری فیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی، صرف سہولیات جیسے چئیر لفٹ، زپ لائن وغیرہ کی فیس لی جائیگی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے احکامات جاری کردئے

سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ میں عوامی شکایات پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح کا اجلاس ملم جبہ میں طلب کردیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار زیب خان،سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی اور اسسٹنٹ کمشنر چارباغ سہیل خان سمیت سیمسنز گروپ اور اسکی ریزارٹ کے جنرل مینجر ریٹائرڈ کپٹن اصف خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملم جبہ میں زیادہ فیس اور نرخ ناموں میں اضافے سے متعلق عوامی شکایات سے اسکی ریزارٹ کے انتظامیہ کو اگاہ کیا اور اسکی ریزارٹ کے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی کہ جو انٹری فیس لیاجاتا ہے وہ ختم کردیا جائے تاکہ سیاحوں کو ریلیف مل سکے۔اجلاس میں کمشنر مالاکنڈ نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈرایکٹر سردار زیب کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملم جبہ میں پارکینگ کے مسائل بہت ہے، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی پارکینگ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹریو ایس ڈی اے سردار زیب خان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو پارکینگ کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویزپیش کئے اور  یقین دہانی کرائی گئی کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملم جبہ میں پارکینگ جیسے سنگین مسلے سمیت سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ۔اخر میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے اجلاس سے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے اور سیاحوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں اور سیاحوں سے لوٹ مار اور زیادہ منفع خوری کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More