مدین اسپتال میں مریض کے دائیں ہاتھ کی بجائے بائیں ہاتھ پر پلستر چڑھا دیا گیا

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) مدین ہسپتال عملے کا انوکھا کارنامہ، مریض کے ٹوٹے ہاتھ کی بجائے ٹھیک ہاتھ کا پلستر کروادیا۔ چند دن قبل سوات کے علاقے مدین میں ارشد خان ولد زمین ساکن مدین کا دایاں ہاتھ حادثے میں ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد اسے مدین اسپتال منتقل کیا گیا ، ارشد خان کے مطابق وہاں پر ڈاکٹروں نے دائیں ہاتھ کی بجائے بائیں ہاتھ کا پلستر کر وادیا، سوشل میڈیا پر شائع ویڈیو میں ارشد خان کا کہنا ہے کہ میں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ میرا دایاں ہاتھ درد سے تکلیف میں ہے لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی ۔ چند روز بعد میں سیدو شریف اسپتال پہنچا جہاں پر میں نے نجی لیبارٹری میں ایکسرے کروایا اور میرے دائیں ہاتھ پر پلستر تبدیل کروادیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں کہ جب سفارشی اور بغیر میرٹ کے لوگ بھرتی ہوں گے تو اس طرح کے کارنامے سامنے آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More