سوات میں طالبان کا اہم کمانڈر محمد اسحاق افغانستان میں چل بسا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈر کی افغانستان میں موت واقع ہوئی، محمد اسحاق ولد کٹورے کشیدگی کے دوران طالبان کے امیر ملا فضل اللہ کا دست راست تھا جو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ ذرائع کے مطابق محمد اسحاق طالبان کا اہم کمانڈر تھا اور سوات پولیس کو مختلف دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا،صرف کبل پولیس اسٹیشن میں طالبان کمانڈر کے خلاف سولہ ایف آئی آر درج ہے جس میں دہشت گردی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات میں کامیاب فوجی آپریشن کے دوران محمد اسحاق طالبان امیر ملا فضل اللہ کے ساتھ افغانستان فرار ہوگیا تھا جبکہ کبل گراؤنڈ کے قریب موجود اُس کے گھر کو مسمار کیا گیا تھا۔ کبل کے مقامی صحافیوں کے مطابق محمد اسحاق نے علاقے میں اپنی دہشت پھیلا رکھی تھی

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More