سوات پولیس کا کریک ڈاون، مراد سعید کے والد گرفتار،مقدمات درج، پولیس کی بھاری نفری تعینات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد سوات میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف مقامات میں متعدد کارکنان کو گرفتارکرلیا گیا،پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ سوات کی تحصیل کبل میں سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کے والد محمد سعید کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، سابقہ ایم این اے سلیم الرحمن کے چچا رفیق الرحمان کو بھی احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں رشیدالرحمان،امان  اور خکلے خان شامل ہیں، اسی طرح تحصیل مٹہ میں عمران ،بختی کرم ،خاپیرئ ، شجاعت علی ، محمد عالم ،خیر محمد  اور انور شیر کو گرفتار کرلیا گیا، کالام میں بھی احتجاج کرنے والے عبد العزیز، نیاز محمد، حیات خان ،امان اللہ ،یوسف خان ،عبدالہادی ،عرفان اللہ  اورامیر زمان  کو گرفتار کیا گیا، مینگورہ پولیس اسٹیشن میں بھی اختر خان ایڈوکیٹ، عامر خان،سپین خان اور دیگر کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سٹی مئیر شاہد علی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ذرائع کے مطابق مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ، کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More