بلدیاتی ضمنی انتخابات، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کامیاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سوات تحصیل کبل وی سی قلاگے میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار شاہد اقبال 974 ووٹوں کے ساتھ کامیاب، تحریک انصاف کے آصف خان 895 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔این سی بریکوٹ شرقی میں کسان کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی اميدوار کامياب، تحریک انصاف کے امجد خان نے  522 ووٹ حاصل کر لئےجبکہ اے این پی کے اکبر علی کو 331 ووٹ ملے، تحصیل کبل وی سی قلاگے میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوارکامیاب، آزاد امیدوار شاہد اقبال نے 974 ووٹ حاصل کئے، تحریک انصاف کے آصف خان 895 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نجیب اللہ نے 735 ووٹ حاصل کئے، تحصیل مٹہ کے ویلج کونسل ڈوغلگی بہا یوتھ کونسلر کی نشست پر قاری عبد الرحمن کامیاب، جے یو آئی کے قاری عبدالرحمن 679 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے، آزاد امیدوار محمد اسماعیل نے 418 ووٹ حاصل کئے۔ تینوں ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز میں ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا، وی سی قلاگے میں صرف 23.54 فی صد ووٹ پول ہوا، این سی بریکوٹ شرقی میں 10.65 فی صد جبکہ وی سی ڈوغلگے مٹہ میں 27.71 فی صد ووٹ پول ہوا، انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More