رحیم آباد پولیس کا صحافی عصمت اخون کے ساتھ ناروا سلوک، موبائل فون توڑ دیا

سوات (عارف احمد ) سوات پریس کلب کے نائب صدر صحافی عصمت علی اخون کے ساتھ پولیس کی جانب سے ناروا سلوک، پولیس نے صحافی کا موبائل فون توڑ دیا، رحیم آباد پولیس کی جانب سے علاقہ بلوگرام میں صحافی عصمت علی اخون کو ذدوکوب کیا گیا اور ان کا موبائل فون توڑ دیا گیا، عصمت علی اخون کے مطابق وہ گھر کے باہر موجود تھے کہ اس دوران پولیس کی بھاری نفری وہاں پر پہنچی، میں نے پولیس سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی کہ کیا ماجرا ہے، اس پر ایک پولیس اہلکار نے میرا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی جبکہ ایس ایچ او حبیب سید نے بھی ان کا ساتھ دیا اور میرا فون چھین کر توڑ دیا، صحافی عصمت علی اخون کے مطابق میں نے ان سے کہا کہ میں صحافی ہوں اور سوات پریس کلب کا نائب صدر ہوں آپ نے میرے ساتھ یہ کیوں کیا اور کیوں میرا موبائل فون توڑا جس پر پولیس ایس ایچ او حبیب سید نے کوئی جواب نہیں دیا، عصمت علی اخون کے ساتھ ناروا سلوک پر سوات پریس کلب کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور صحافیوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More