ضلعی انتظامیہ چینی مافیا کے سامنے بے بس، کیا ضبط شدہ چینی واپس کردی جائے گی؟

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں چینی مافیا کے خلاف آپریشن سے ہوا نکل گئی، انتظامیہ نے آپریشن کا رُخ بجلی چوروں اور میٹروں کے خلاف کرلیا،زیادہ تر گوداموں میں چھاپے نہیں مارے گئے جبکہ ضبط شدہ چینی کے مالکان سے مبینہ طور پر صلح کرلی گئی۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مبینہ طور پر تاجر تنظیموں اور چینی ڈیلروں کے ساتھ جرگہ کیا ہے ، جرگہ میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور تاجر تنظیموں کے مشران بھی شریک تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چینی ڈیلروں کو ضبط شدہ چینی واپس کردی جائے گی جبکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی واپس لینے کا امکان ہے اور ڈیلروں کے گوداموں پر  مزید چھاپے نہیں مارے جائیں گے، ذرائع کے مطابق چینی ڈیلروں کے ساتھ اس بات پر معاہدہ کیا گیا ہے کہ وہ چینی فی کلو قیمت 150 روپے تک لے آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق مختلف گوداموں سے ضبط شدہ چینی اس وقت کی ہے جب فی کلو چینی80 روپے میں فروخت ہو رہی تھی ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کا رُخ بجلی چوروں کے خلاف کردیا ہے، انتظامیہ کے افسران بجلی کےمیٹروں کو کاٹ رہے ہیں اور ان پر جرمانے لگائے جا رہے ہیں یعنی سرمایہ دار چینی مافیا کے ساتھ معاہدے اور غریب عوام کے میٹر اتاریں جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More