فیکٹ چیک : کیا نسیم شاہ کو ورلڈ کپ سے نکال دیا گیا؟

کرکٹر نسیم شاہ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا چینلز پر خبریں وائرل ہورہی ہیں کہ ان کی انجری کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ 2023 سے باہر کردیا گیا ہے اوراس کے جگہ زمان خان یا محمد عامر نے لے لی ہے۔

خبروں کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا چینل پی ٹی وی سپورٹ اردو نے دعویٰ کیا ہے کہ

“نسیم شاہ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے ہے سب کو پیسے کمانے کی پڑی ہے “

اور سوشل میڈیا صارف (ایکس) نے دعویٰ کیا ہے کہ

“ اب ہوگا یہ ! کہ شاھین صاحب اپنے سسر کے اثر رسوخ کو استعمال کرکے اپنے دوست زمان خان کو نسیم کی جگہ ورلڈ کپ کھلائیں گے۔ وہ ہر میچ کھیلے گا وہ ہر اور میں مار کھا کھا کر ٹیم کو الٹا لٹکا دیں گا “

ایک دوسرا صارف جو بونیر سپورٹس کے نام سے چینل چلا رہے ہے نے سوالات اٹھائے ہے کہ

“ نسیم شاہ کی انجری پیچھے کیا واقعی PDM کا ہاتھ ہے؟ نجم سیٹھی کا نسیم شاہ کی انجری میں کتنا ہاتھ ہے؟ ڈاکٹر سہیل کون ہے؟ نسیم شاہ کا متبادل کون؟ “

فیکٹ چیک
خبروں کی حقیقت جاننے کیلئے جب ہم نے جب نسیم شاہ کے والد سے بزریعہ ٹیلی فون اور واٹس ایپ رابتہ کیا تو انہوں نے زیادہ تر خبروں کی تردید بھی کردی اور کچھ کی تائید بھی کردی انہوں نے کہا کہ

“ نسیم شاہ کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے وہ انجرڈ ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شائد اسے 2023 کے سکواڈ میں شامل نا کیا جائے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، سوشل میڈیا پر تو کچھ بھی چل جاتا ہے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔“

فیکٹ چیک

اس حوالے سے PDM زرائع نے کہا کہ

“ہم اس خبر کو مضحکہ خیز سمجھتے ہے سوشل میڈیا پر لوگ من مرضی سے کچھ بھی چلا دیتے ہے ہم اس بات کی مکمل تردید کرتے ہے ایسے لوگ کچھ ویور شپ حاصل کرنے کیلئے دوسروں کی بدنامی کا سبب بنتے ہے”

فیکٹ چیک
کرکٹ زرائع کیمطابق اب تک کی تمام تر خبریں سوشل میڈیا پر موجود صارفین کی اپنی رائے ہے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے
سٹوری کو فیکٹ چیک کرنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ابھی تک نسیم شاہ کی جگہ عامر ، زمان یا کسی اور کھلاڑی کی سلیکشن کے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے نسیم شاہ کی انجری کے خبریں درست ہے لیکن وہ ورلڈ کپ کا حصہ ہونگے یا نہیں ہونگے یہ فیصلہ آنا ابھی باقی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More